بہاولنگر: بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را‘‘ کیلئے کام کرنے والے 2دہشتگرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی نے بہاولنگر میں بروقت کارروائی کرکے بڑی دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بہاولنگر سے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے،دہشتگرد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے رابطے میں تھے،دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اورجدید موبائل برآمد کرلیا گیا، ملزمان بڑا دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پاکستان دشمنوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
سی ٹی ڈی نے کارروائی کے بعد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، ملزمان کےخلاف ایکسپلوسو ایکٹ اور7اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عطیات کا عالمی دن، وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد و تعاون بڑھانے کی اپیل
حکام کے مطابق ناکام بنائی گئی سازش میں انڈین ایجنسی را کی فنڈنگ کے شواہد ملے ہیں، جدید اسلحہ اوربارودی مواد تحویل میں لےکرفرانزک لیبارٹری بھجوادیاگیا۔