یاماہا موٹر سائیکل کمپنی نے صارفین کو بڑا جھٹکا دے دیا

Sep 05, 2023 | 22:10:PM
یاماہا موٹر سائیکل کمپنی نے صارفین کو بڑا جھٹکا دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) یاماہا موٹر سائیکل کمپنی نے پاکستان میں موٹرسائیکل کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی دستاویز کے مطابق یاماہا YB125Z کی نئی قیمت 15500 روپے کے اضافے کیساتھ 3 لاکھ 96 ہزار ہوگئی جبکہ یاماہا YB125Z-DX کی قیمت میں بھی 15500 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 5 سو روپے ہوگئی۔

اسی طرح یاماہا YBR125 بھی 16500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 5 سو روپے میں فروخت ہوگی جبکہ یاماہا Matt Dark Gray/Matt Orange)  YBR125G بھی 17 ہزار روپے مہنگی ہوکر 4 لاکھ 53 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔

اسی طرح یاماہا YBR125G (Red/Black) پر 17 ہزار بڑھ گئے اور نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار ہوگئی۔

ڈیلرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خام مال کی قیمت بڑھنے سے موٹر سائیکل کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 6 ستمبر سے ہوگا۔