ٹک ٹاک سٹار ننھے بچے نے فنکاروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

Sep 05, 2023 | 10:49:AM
 بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ننھے بچے ابو بکر کی ویڈیوز نے پاکستان کے بہترین اداکار و اداکاراؤں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ننھے بچے ابو بکر کی ویڈیوز نے پاکستان کے بہترین اداکار و اداکاراؤں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ننھا بھولا بھالا سا ابو بکر نامی بچہ بے حد مقبول ہو رہا ہے اور اس کی وجۂ شہرت اس کی کم عمری میں بہترین اداکاری ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by baba che 00 (@babache00)

ابو بکر فقط چار سال آٹھ ماہ کا بچہ ہے لیکن اس کی اداکاری بڑے بڑے اداکار اور اداکاراؤں کو مات دیتی معلوم ہو رہی ہے کیونکہ یہ ننھا بچہ ناصرف مردانہ آواز پر اداکاری کرتا ہے بلکہ عورت کا بھی روپ دھار کر بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by baba che 00 (@babache00)

ابو بکر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا ایک افغانی بچہ ہے جس کی ویڈیوز اس کے والد بناتے ہیں اور وہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’بابا چی‘ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہیں۔

ابو بکر کبھی مزاحیہ ڈائیلاگز پر لپ سنک کرتا دکھتا ہے تو کبھی اپنی پیاری سی آواز اور ٹوٹی پھوٹی زبان میں مکالمے ادا کرتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کرتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by baba che 00 (@babache00)

View this post on Instagram

A post shared by baba che 00 (@babache00)

View this post on Instagram

A post shared by baba che 00 (@babache00)

View this post on Instagram

A post shared by baba che 00 (@babache00)