آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

Apr 15, 2024 | 11:21:AM
 آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے نئے قرض کیلئے مذاکرات طویل اور مشکل ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ  کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کوابھی بھی بہت سےمسائل حل کرنے ہیں۔

کرسٹیلینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف سےنیا قرض لینےکا خواہشمند ہے تاہم پاکستان میں ابھی بہت سے مسائل حل طلب ہیں، پاکستان میں ٹیکس کےحوالےسےزیادہ شفاف ماحول پیداکرنے کی ضرورت ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:برطانوی وزیراعظم کو اسرائیل کی حمایت مہنگی پڑ گئی ،عید ملن پارٹی تنازع کا شکار
پاکستان نے موجودہ آئی اہم ایف کا پروگرام کامیابی سے پورا کیا اور پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے تاہم پاکستان کیلئے نئے قرض کیلئے مذاکرات طویل اور مشکل ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لئے واشنگٹن پہنچ گیا ہے ، پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرضے کے پیکج کی درخواست کرے گا۔