محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی خبروں کو پھر مسترد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)فاسٹ بولرمحمد عامر نے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ واپس لینے کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ وقت نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ آگے بڑھنے کا ہے۔انہوں نے سرفراز احمد کو پی سی بی کے سلیکشن معاملات میں شامل کرنے کی تجویز کی حمایت بھی کردی ۔
سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں سلیکشن کمیٹی کی ممکنہ ذمہ داری ملنے کے حوالے سے محمد عامر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو اگر سلیکشن میں کوئی ذمہ داری دی جاتی ہے تو یہ درست قدم ہوگا۔
سرفراز احمد بہت اچھے دیانتدار انسان ہونے کے ساتھ موجودہ کھلاڑیوں کی خوبیوں اور خامیاں جانتے ہیں۔ ابھی تک میڈیا رپورٹس میں ہی سرفراز احمد کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنائے جانے کا سنا ہے۔
محمد عامر نے مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے ایشیا کپ کا فائنل کھیلا،اس کمبی نیشن کو مزید بہتر بنا کر پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیل اور چیمپئن بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ارباز خان کے گھر نئے مہمان کی آمد، سلمان خان چاچو بن گئے