پنجاب حکومت سے مناظرے کیلئے تیار ہوں، مرتضیٰ وہاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان اور میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نےکہا ہےکہ پنجاب حکومت بیان بازی سےگریزکرے اور سیلاب متاثرین کی مددکرے، پنجاب حکومت سے مناظرے کے لیے تیار ہوں۔
کراچی کے سفاری پارک میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو گُل دستہ بھجوانا چاہتا ہوں،کہنا چاہتا ہوں اطمینان رکھیں مشکلات آتی رہتی ہیں، پنجاب حکومت سے مناظرے کے لیے تیار ہوں، ہم چاہتے ہیں سیاسی ٹمپریچر کم رہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بیان بازی کے بجائےسیلاب متاثرین کی مدد کرے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بھارت کو شکست دیکرٹائٹل اپنے نام کرلیا، کھیل کے میدان سے بڑی خبر
میئرکراچی کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، کچھ کام سست روی کا شکار ہیں ہم جانتے ہیں، آج سفاری پارک میں پاکستان کے سب سے بڑے ٹرمپولین پارک کا افتتاح کر دیا، جس کی فیس عوام کی پہنچ میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کام پر یقین رکھتی ہے،کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے متعلق اقدامات اٹھا رہے ہیں، آج شہر کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں، ہمارے کاموں پر مخالفین عدالت بھی چلے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر!زلزلے کے شدید جھٹکے