بھارت کوشکست،پاکستانی باکسرمحمدعلی نے ٹائٹل جیت لیا

Oct 05, 2025 | 17:12:PM
بھارت کوشکست،پاکستانی باکسرمحمدعلی نے ٹائٹل جیت لیا
کیپشن: باکسرمحمدعلی ٹائٹل جیتنے کے بعد
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )باکسنگ میں پاکستان نے بھارت کوشکست دے کربڑی فتح حاصل کرلی ،مانچسٹر میں باکسرز کا ڈبلیو بی سی والٹر ویٹ ٹائٹل پاکستان کے محمد علی نے جیت لیا۔
پاکستان کے نوجوان باکسر محمد علی نے بھارتی باکسر ایندر بسی کو پچھاڑ دیا،ٹائٹل کے لیے فائنل کا تگڑا مقابلہ پاکستان اور انڈیا کے مابین مانچسٹرمیں ہوا.

یہ بھی پڑھیں:سابق کرکٹرز تبصروں تک محدود ،کسی کھلاڑی کا کیرئیر ختم نہیں کیا:وقار یونس

باکسر محمد علی کاتعلق جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ سے ہے,انہوں  نے شوگرکے  مرض کے سامنے ہار نہیں مانی اورشوگرکے باوجود بین الاقوامی والٹر ویٹ ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیت لیا،یہ ان کی  مسلسل سولہویں کامیابی ہے۔

باکسر محمد علی نے جیتنے کے بعد انڈین حریف ایندر بسی کو گلے بھی لگا لیا۔