سعودیہ میں الیکٹرک آف روڈ ریسنگ سیریز کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سعودی شہر قدیہ میں ‘ایکسٹریم ای’ الیکٹرک آف روڈ ریسنگ سیریز کے راؤنڈ ‘ڈیزرٹ ایکس پری’ کا پہلا مقابلہ منعقد ہوا۔
یہ ایونٹ سعودی آٹوموبائل اینڈ موٹر سائیکل فیڈریشن کے زیر اہتمام، وزارتِ کھیل کی نگرانی اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور قدیہ سٹی کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:بٹ کوائن کا نیا ریکارڈ،قیمت بلند ترین سطح پر
پہلی ریس میں کرسٹوفرسن موٹر اسپورٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، سویڈن کے جوہان کرسٹوفرسن اور میکائیلا اہلِن کوٹولنسکی نے فتح حاصل کی۔
ہینسن موٹر اسپورٹ ٹیم کے ناروے کے اولے کرسچن ویبی اور ہیڈا ہوساس دوسرے نمبر پر رہے جبکہ انہی کی ٹیم کے ساتھی، ناروے کے آندریاس بیکروڈ اور برطانیہ کی کیٹی مننگز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ریڈیمپشن ریس میں جمیل موٹر اسپورٹ ٹیم کے سویڈن کے کیون ہینسن اور آسٹریلیا کی مولی ٹیلر نے کامیابی حاصل کی۔ فن لینڈ کے ٹومی ہالمن اور اسپین کی کرسٹین جی زی کی جے بی ایکس ٹیم دوسرے نمبر پر رہی جبکہ برطانیہ کے پیٹرک اوڈونووان اور امریکا کی امانڈا سورینسن پر مشتمل اسٹارڈ ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔
چیمپئن شپ کل اختتامی مرحلے میں داخل ہوگی جس کی دوسری ریس صبح کو 3,127 میٹر طویل اور 10 سے 60 میٹر چوڑی ٹریک پر منعقد ہوگی۔