پاک افغان تعلقات میں کشیدگی دونوں ممالک کے حق میں نہیں،سراج الحق

Oct 05, 2023 | 23:20:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاک افغان تعلقات میں کشیدگی دونوں ممالک کے حق میں نہیں،پاکستانیوں نے چالیس سال افغانیوں کی میزبانی کی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیر صدارت ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس ہوا، سراج الحق نے کہاکہ اسلام آباد اور کابل مل کر خطے کی ترقی، امن، استحکام کیلئے کام کریں، پاکستان گزشتہ عرصہ سے دنیا کی مخالفت مول لے کر افغانستان کا ساتھ دے رہا ہے،افغانستان پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے، امن کے قیام کیلئے کردار ادا کرے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی طاقت،استعماری طاقتیں نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، ملک پہلے دولخت ہو گیا، اب قوم کو متحد ہو کر تمام سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے،علمائے اکرام مسجد و منبر کو اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کے شوقین افراد کی سنی گئی  فی تولہ 27 ہزار روپے سستا