سزائے موت پانیوالے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد 

Oct 05, 2022 | 17:03:PM
 سزائے موت پانیوالے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد 
کیپشن: مجرم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صدر مملکت عارف علوی  نے سزائے موت  پانے والے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ملزم محمد شعبان، محمد عمران، محمد افضل، محمد اکبر اور محمد اصغر کے خلاف سفاکانہ جرائم کے الزامات ثابت ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی رحم کی اپیلیں مسترد کی گئیں،ایوانِ صدر کے مطابق محمد شعبان کو 3 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، محمد عمران نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی اور 2 بیٹیوں کو ٹوکے سے قتل کیا تھا۔

ایوانِ صدر کا اس حوالے سے مزید بتانا ہے کہ محمد افضل کو والدین اور 6 بہن بھائیوں کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ محمد اکبر اور محمد اصغر نے 2 افراد کو معمولی جھگڑے پر قتل کیا تھا۔

ایوانِ صدر کے مطابق صدرِ مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت ان اپیلوں کو مسترد کیا۔