معیشت تباہ کرنے والا فارن ایجنٹ اسلام آباد کیا کرنے آرہا ہے؟ مریم اورنگزیب

Oct 05, 2022 | 15:50:PM
معیشیت تباہ کرنے والا فارن ایجنٹ اسلام آباد کیا کرنے آرہا ہے؟ مریم اورنگزیب
کیپشن: مریم اورنگزیب (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو انکے سوالوں کا جواب دینے کا چیلنج دیا ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ قومی سلامتی کے ساتھ کھیل کھیلنے والا فارن ایجنٹ اسلام آباد کرنے کیا آ رہا ہے؟

انہوں نے عمران خان کو لانگ مارچ کی کال دینے کے حوالے سے آڑھے ھاتھوں لیا اور کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے لانگ مارچ کی تیاری خودغرضی اور انسان دشمنی ہے۔

انہوں نے مزید سوالات کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کو تباہ اور 20 ہزار ارب کا تاریخی قرض لینے والا فارن ایجنٹ اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے آخر پر کہا کہ عمران خان پہلےان سوالوں کا جواب دیں اور پھر لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی بات کریں۔