عمران خان کی آڈیو لیکس کا معاملہ، انکوائری ٹیم تشکیل، آئی ایس آئی، ایم آئی کے نمائندے شامل

Oct 05, 2022 | 14:30:PM
سائفر سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان کی آڈیو لیکس کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سائفر سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان کی آڈیو لیکس کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:والد نواز شریف سے ملنے کے لئے بے چین ہوں، احساسات بیان نہیں کرسکتی: مریم نواز

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم 5 رکنی ہوگی، ایف آئی اے اسلام آباد زون کے سربراہ تحقیقاتی ٹیم کے ڈائریکٹر ہوں گے، ٹیم میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے عمران خان، شاہ محمود قریشی، اعظم خان کو طلب کرے گی۔ ایف آئی اے تحقیقاتی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کریگی۔

خیال رہے وفاقی کابینہ نے یکم اکتوبر کو ایف آئی اے کو تحقیقات کرنے کی منظوری دی تھی۔