خاتون حجاج کو ریاض الجنہ میں عبادت کرنے کی اجازت مل گئی

Oct 05, 2022 | 11:28:AM
دنیا, حجاج, ریاض الجنہ, 24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) مسجد نبویﷺ  کے حکام کی جانب سے خاتون حجاج کو ریاض الجنہ میں عبادت کرنے کی اجازت دے دی گئی۔حکام کی جانب سے جاری کردہ  تفصیلات کے مطابق خاتون حجاج صبح 6 سے 11 بجے جبکہ رات میں 9 سے 12 بجے تک عبادات کر سکیں گی۔ خواتین کو ریاض الجنہ میں دن میں دو دفعہ جانے کی اجازت ہو گی۔ 

مسجد نبویﷺ کے حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کے دن عبادات کیلئے اوقات مختلف ہوں گے۔ مزید کہا گیا کہ جمعہ کے دن خاتون حجاج ریاض کو الجنہ میں صبح 6 سے 9 بجے تک اور رات میں 9:30 سے 12 بجے تک عبادات ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔