ایئر انڈیا کا جہاز اوور ہیڈ برج کے نیچے کیسے پھنس گیا۔۔جان کر آپ کو حیرت ہوگی۔۔ویڈیو وائرل

Oct 05, 2021 | 23:27:PM
ائیر انڈیا،کا،جہاز،پل ،پر،پھنس گیا
کیپشن: ائیر انڈیا کا جہاز،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)یہ ویڈیو بھارت کے درالحکومت نئی دہلی سے سامنے آئی  ، اورتیزی سےوائرل ہو رہی ہے جس میں ’ایئرانڈیا‘ کا ایک جہاز ایک اوورہیڈ برج کے نیچے پھنسا ہوتا ہے ۔

یہ طیارہ ناکارہ ہو چکا تھا اور اسے حال ہی میں ایک شخص نے خرید لیا تھا ۔ وہ آدمی اسے ٹرک پر لاد کر دہلی، گروگرام ہائی وے پر لے آیا جہاں ایک اوورہیڈ برج کے نیچے سے گزرتے ہوئے جہاز اوپر سے برج کے ساتھ ٹکرا گیا ۔ یہ ویڈیو بھارتی صحافی اشوک راج نے اپنے ٹوءٹر اکائونٹ پر پوسٹ کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طرف سڑک سے گاڑیاں گزر رہی ہوتی ہیں اور دوسری طرف پل کے نیچے جہاز پھنسا ہوا ہوتا ہے ۔ ویڈیو پر ذیلی ٹویٹس میں لوگ جہاز خریدنے والے آدمی کا تمسخر اڑا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:عا مر خان کے ساتھ فلم "دنگل" سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی زائرہ وسیم نے مداحوں کو دنگ کر دیا