ظہران ممدانی نے ثابت کیا کہ ٹرمپ کو چیلنج کرنے کیلئے اُن میں گٹس ہیں:سلیم بخاری 

Nov 05, 2025 | 22:39:PM
ظہران ممدانی نے ثابت کیا کہ ٹرمپ کو چیلنج کرنے کیلئے اُن میں گٹس ہیں:سلیم بخاری 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرخ احمد)معروف تجزیہ کار، اینکرپرسن سلیم بخاری نے کہا ہے کہ نیویارک کے نومنتخب مسلم میئر ظہران ممدانی نے اپنی وکٹری سپیچ سے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک باصلاحیت نوجوان ہے، کیونکہ ٹرمپ کو چیلنج کرنے کیلئے گٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔

’’24 نیوز‘‘ کے مقبول پروگرام ’’دی سلیم بخاری شو‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظہران ممدانی کی تقریر کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ کوئی لیڈر بات کر رہا ہے ، ان کی تقریر میں ٹھہراو اور ذہانت تھی۔

انہوں نے اپنی تقریر میں کہیں ایسا شائبہ نہیں ہونے دیا کہ یہ کوئی نچلے درجے کا لیڈر بات کر رہا ہے، نیویارک میں رہتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کو چیلنج کرنے کے لیے گٹس کی ضرورت ہوتی ہے جس کو ممدانی نے ثابت کیا ہے۔ظہران ممدانی نے کہا کہ نا صرف میں آپ سے ڈرتا نہیں ہوں بلکہ مجھے آپ کی مخالفت کی بھی پرواہ نہیں ہے، بخاری صاحب نے ممدانی کی تقریر کو نیویارک کے لوگوں کی حقیقی آواز قرار دیا، انہوں نے کسی بھی مسلمان اور تارکین وطن کی امریکہ میں بطور میئر کامیابی کو صدی کی سب سے بڑی خبر قرار دیا۔

ایک سوال کے جواب میں بخاری صاحب نے کہا کہ جب سے ظہران ممدانی کے الیکشن کے نتائج سامنے آئے ہیں، اسرائیلیوں کا بہت بُرا حال ہے، اسرائیل کو تو چھوڑیں، نیویارک میں یہودیوں کو ڈرایا جا رہا ہے کہ وہ منتخب ہو گیا ہے اور وہ یہودیوں کو مارے گا بلکہ پانی بھی نہیں پینے دے گا۔حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے، یہ صرف خوف ہے، اس لیے اسرائیلی یہ سمجھتے ہیں کہ جو ظلم اور ذیادتی انہوں نے فلسطینیوں کے ساتھ کی ہے کہیں وہ اس کا بدلہ نہ لینے بیٹھ جائیں۔اس کے علاوہ ظہران ممدانی اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے بھی بڑے ناقد ہیں اور وہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم نیویارک آئے تو انہیں عالمی عدالت کے ہاتھوں گرفتار کروا دیں گے۔ایسا بلکل بھی نہیں ہے ممدانی کا سیاسی قد بہت بڑا ہے اور وہ بہت اونچے قد کاٹھ کا  لیڈر ہے۔

ستائیسویں ترمیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس پر کافی سارا کام کیا ہے، مثال کے طور پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ اپنا وفد بھیج کر معاملات طے کر لیے تھے، ساتھ ہی ساتھ ایم کیو ایم کے مقبول  صدیقی کا بیان بھی بہت مثبت اور اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لے لیتی ہے تو پھر اس طرح کی اکھاڑ پچھاڑ اور چیخ و پکار نہیں ہوتی، باقی مولانا فضل الرحمان کے لیے فیصل ووڈا حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، فیصل ووڈا نے مولانا پر یہ واضح کر دیا ہے کہ حکومتی نمبرز پورے ہیں، آپ کی حمایت کی ضرورت ہے تاکہ اتفاق رائے سے یہ ترمیم پاس کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :صدر آصف زرداری کی قطر کے نائب وزیراعظم شیخ سعود سے ملاقات