مینوئل انکم ٹیکس فائلرز کے لیے خصوصی سہولت کا اعلان

Nov 05, 2025 | 18:39:PM
مینوئل انکم ٹیکس فائلرز کے لیے خصوصی سہولت کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایف بی آر نے آن لائن ریٹرن فائلنگ کے فروغ کے لیے مینوئل انکم ٹیکس فائلرز کے لیے خصوصی سہولت کا اعلان کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سسٹم کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے تحت خصوصی سہولتوں کا اعلان کیا ہے، ٹیکس دفاتر میں خصوصی سیل ٹیکس دہندگان کو ضروری معاونت فراہم کریں گے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مینوئل ٹیکس دہندگان رجسٹریشن، آن لائن ریٹرن فائلنگ میں معاونت کے لیے متعلقہ دفاتر سے رجوع کریں۔

حکام کے مطابق کسی مینوئل ٹیکس دہندہ کو قانونی مدد کی ضرورت ہو تو فیلڈ فاتر مفت سہولت فراہم کریں گے،ایف بی آر نے مینوئل ٹیکس فائلرز کے لیے ریٹرن فائلنگ کی آخری تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع بھی کردی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مکمل ڈیجیٹلائزڈ، شفاف، موثر ٹیکس سسٹم کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

 
  یہ بھی پڑھیں :سابق رکنِ صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی نے گرفتاری دیدی