عمران خان سے ملاقات کادن،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت6رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو ارسال

Nov 05, 2025 | 18:01:PM
عمران خان سے ملاقات کادن،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت6رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو ارسال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی ) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کل بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) و سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا دن ہے،پی ٹی آئی کوارڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے فہرست جیل حکام کو بھجوا دی۔  

فہرست میں 6 لوگوں کا نام شامل کیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا نام سر فہرست ہے جبکہ ایم پی اے مینا خان ،مشتاق غنی اور سید فخر کا نام فہرست میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں،تیمور خان جھگڑہ اور معین قریشی کا نام بھی ملاقات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں؛ پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت دے دی