روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی 

Nov 05, 2025 | 17:58:PM
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی 
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔ادھرسٹاک ایکس چینج میں مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی ۔انٹر بینک میں ڈالر 280.87  روپے سے کم ہوکر  280.86 روپے پر بند ہوا۔ 

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا۔ہنڈریڈ انڈیکس 1703 پوائنٹس کمی سے 159578 کی سطح پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 162052 کم ترین سطح 159216 رہی۔

یادرہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 161281 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:روزانہ تین گھنٹے مفت بجلی فراہمی کا اعلان