رانو ریچھ سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)رانو ریچھ کو کراچی کے چڑیا گھر سے اسلام آباد وائلڈ لائف ریسکیو اینڈ بحالی مرکز میں منتقل کر دیا گیا۔
کراچی سے روانگی سے قبل ریچھ رانو کو لکڑی کے خصوصی پنجرے میں رکھا گیاجس میں ریچھ رانو کے ردعمل، خوراک اور صحت کو جانچا گیا۔
کراچی کے فیصل بیس سے رانو ریچھ کو بذریعہ سی ون تھرٹی اسلام آباد منتقل کیا گیا، سی ون تھرٹی طیارے نے نور خان ایئربیس پر لینڈ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ثناء یوسف قتل کیس؛ گواہان پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت
ترجمان وائلڈ لائف اسلام آباد کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر رانو ریچھ کی منتقلی کا عمل مکمل ہوا، رانوکی ٹریننگ، فزیکل اور مینٹل فٹنس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔