ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ ، پاک بھارت ٹیمیں 7 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی

Nov 05, 2025 | 08:53:AM
 ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ ، پاک بھارت ٹیمیں 7 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہوگئی۔ ٹیم کی قیادت عباس آفریدی کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کا اسکواڈ ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہے۔

ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کے ِٹن وانگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جس میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں تین تین ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 

 ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 7 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی ۔

 یہ بھی پڑھیں:نوکریاں ہی نوکریاں ،بیروز گاروں کی سنی گئی

پاکستان گروپ سی میں شامل ہے اور اس کے میچز جمعہ 7 نومبر کو ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز پر مشتمل ہے جبکہ رضا کچلو ٹیم مینجر ہیں۔