کوہلی نے ٹنڈولکر کا ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

Nov 05, 2023 | 17:35:PM
کوہلی نے ٹنڈولکر کا ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا
کیپشن: ویرات کوہلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برا بر کر دیا۔
ویرات کوہلی نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف شاندار سنچری سکور کرکے ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کیا۔کوہلی کی ون ڈے سنچریوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے،کوہلی نے 49 ویں سنچری اپنی 35 ویں سالگرہ کے دن جنوبی افریقا کےخلاف بنائی، انہوں نے یہ سنگ میل 289 ویں میچ میں عبور کیا۔
ویرات کوہلی کے 289 ون ڈے میچز میں 13ہزار 600 سے زیادہ رنز ہوگئے ہیں، ان کے ون ڈے کیریئر میں 49 سنچریاں اور 71 نصف سنچریاں شامل ہیں۔سچن ٹنڈولکر نے 463 ون ڈے میچز میں 49 سنچریاں سکور کی تھیں۔
ٹنڈولکر نے ون ڈے میں سب سے زیادہ 18ہزار 426 رنز بنائے تھے،جس میں 49 سنچریاں اور 96 نصف سنچری شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی نے موٹر سائیکل کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کردی