ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ نے سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

Nov 05, 2022 | 16:25:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ نے سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ای ایس پی این کرک انفو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 4 وکٹ سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

انگلینڈ کی جیت کے بعد اب دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سیمی فائنل اور ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے۔

یوں اب گروپ ون سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں فائنل ہوگئی ہیں۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے اسی گروپ سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بارش، آئی سی سی کا نیا قانون

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا تھا جو انگلش ٹیم نے آخری اوور میں حاصل کیا۔

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 141 رنز بنائے، پتھم نیسانکا 67 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

میچ میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔