ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بارش، آئی سی سی کا نیا قانون

Nov 05, 2022 | 10:27:AM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بارش، آئی سی سی کا نیا قانون
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بارش سے متاثر ہونے پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نیا قانون بنا لیا۔

آئی سی سی نے آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میچز بارش سے متاثر ہونے پر سیمی فائنل اور فائنلز میچز کے لیے نیا قانون بنایا ہے جس کے مطابق ناک آؤٹ میچ کے نتیجے کے لیے دس اوورز فی اننگز کا کھیل لازمی ہوگا۔

اگر میچ بارش سے اوور کم ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو کم سے کم دس اوورز کھیلنے ہوں گے۔ ناک آؤٹ میچز میں دس اوورز فی اننگز کا کھیل لازمی قرار دیا گیا ہے۔