ن لیگ کیلئے نئی مشکل۔۔ اینٹی کرپشن کو اہم ٹاسک مل گیا

Nov 05, 2021 | 13:15:PM
ن لیگیوں کے بڑی مشکل
کیپشن: مسلم لیگ ن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز ) اینٹی کرپشن کو ایک مرتبہ پھر ن لیگیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا ٹاسک مل گیا، اینٹی کرپشن پنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنرز کی طرف سے موصول ہونیوالے ریفرنسز کی بنیاد پر کارروائیاں کرے گا ۔

ذرائع کے مطابق  کریک ڈاؤن کی نئی لہر کے تحت کنٹونمنٹ سے منتخب ہونیوالے (ن) لیگی کونسلر علی عباس کے والد سابق کنٹونمنٹ کونسلر محمد عباس المعروف بابا گُلا کیخلاف لاہور میں پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

میاں میر پلازہ کے مالک محمد عباس اور میونسپل کارپوریشن لاہور کے اعلیٰ افسروں سمیت 7 افراد کو جعلسازی سے سرکاری رقبہ پر قبضہ کرنے کے الزامات کے تحت ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔

 ترجمان اینٹی کرپشن وقارعظیم جپہ کے مطابق ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کے ریفرنس پر پرچہ درج کیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور نے سرکاری زمین پر قبضہ کی نشاندہی کرکے قانونی کارروائی کیلئے ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہرنفیس کو ریفرنس بھیجا تھا۔

ریفرنس کے مطابق سرکاری افسروں کی ملی بھگت سے محمد عباس، محمد افضل اور محمد عمر متعلقہ ریونیو آفیسر محمد رشید بٹ کے دور میں سرکاری اراضی پر پلازہ تعمیر کیا گیا، بلڈنگ انسپکٹر عبدالباسط نے نااہلی اور مفادکنندگان کیساتھ ملی بھگت سے غیرقانونی تعمیر کو رپورٹ نہ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی۔۔ این اے 133 کے ضمنی الیکشن سے آوٹ