آسٹریلیا میں پاکستانی کیڈٹ کی نمایاں کامیابی، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عالمی اعتراف

May 05, 2026 | 22:51:PM
آسٹریلیا میں پاکستانی کیڈٹ کی نمایاں کامیابی، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عالمی اعتراف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج میں زیرِ تربیت پاکستانی کیڈٹ سردار ارسام عباس نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے "اوورآل بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ" کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ انہیں یہ اعزاز 5 مئی 2026 کو منعقدہ باوقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران دیا گیا۔

اس تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں نے شرکت کی، جبکہ آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر عرفان شوکت بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔

سردار ارسام عباس یہ اعزاز حاصل کرنے والے 14ویں پاکستانی کیڈٹ بن گئے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی فوجی افسران عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

یہ کامیابی نہ صرف انفرادی کارکردگی کا نتیجہ ہے بلکہ پاک فوج کی معیاری تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ 2013 سے اب تک پاک فوج کے 7 افسران بطور فیکلٹی خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ 2009 سے 46 پاکستانی کیڈٹس اس ادارے سے تربیت مکمل کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ 2020 میں شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد (تمغۂ بسالت) نے بھی اسی ادارے سے بہترین کیڈٹ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

بیرونِ ملک پاکستانی کیڈٹس کی مسلسل کامیابیاں پاک فوج کی اعلیٰ تربیت، نظم و ضبط اور عزم کا واضح اظہار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:راجہ شوکت بھٹی کا پارلیمانی سیکرٹری اسامہ لغاری کے خلاف تحریکِ استحقاق