کھیل کے میدانوں، جمز ، ریسٹورنٹس ، فوڈ آئوٹ لیٹس کیلئے نئے اوقات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کفایت شعاری کے اقدامات سے متعلق ضلعی انتظامیہ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کھیلوں کی سرگرمیاں اور جمز کے لیےنئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
اسلام آباد میں جم، کھیلوں کی سہولیات اور پیڈل کورٹس کو رات 8 بجے بندش کی پابندی سے استثنیٰ دے دیا گیا،اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جم ،کھیلوں کی سہولیات اور پیڈل کورٹس اب رات گئے تک کھلے رہیں گے، اسلام آباد میں کفایتی اقدامات کے تحت دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا حکم برقرار ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس اور کریانہ سٹورز رات 10بجے بند کیئے جائیں گے،اسلام آباد میں شادی ہالز، مارکیز اور دیگر کمرشل تقریبات کے مقامات بھی ماضی کی طرح رات 10بجے بند کرنے کے احکامات برقرار ہیں ، میڈیکل سٹورز، ہسپتال اور لیبارٹریز کا اوقاتِ کار کی پابندی سے استثنیٰ برقرار رکھا گیا ہے۔
پٹرول پمپس، سی این جی سٹیشنز اور دودھ دہی کی دکانیں بندش کے اوقات سے مستثنیٰ قرار دی گئی ہیں ،کال سینٹرز اور بین الاقوامی کلائنٹس کے ساتھ کام کرنے والی آئی ٹی کمپنیوں کو بھی استثنیٰ دے دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا نوٹیفکیشن فوری نافذ العمل ہوگا، احکامات مزید حکم ثانی تک برقرار رہیں گے، ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر وقت کی پابندی لاگو نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :راجہ شوکت بھٹی کا پارلیمانی سیکرٹری اسامہ لغاری کیخلاف تحریکِ استحقاق لانے کا اعلان