فائرنگ سے شہید مولانا شیخ محمد ادریس کی نماز جنازہ ادا ، ہزاروں افراد کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )شہید مولانا شیخ محمد ادریس کی نماز جنازہ چارسدہ کے علاقے ترنگزئی جناز گاہ میں ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں ہزاروں افرادنے شرکت کی۔
شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کوآج صبح نامعلوم موٹر سائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا، فائرنگ سے ان کے 2 محافظ پولیس اہلکار شدید زخمی زخمی ہوئے تھے .
مولانا محمد ادریس جے یو آئی کے سابق ایم پی اے تھے، شیخ ادریس 1961 میں چارسدہ کے علاقے ترنگزئی میں پیدا ہوئے، وہ جامعہ احسن المدارس جھگڑا پشاور سے وابستہ رہے اور شیخ الحدیث کے طور پر دینی خدمات انجام دیتے رہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول برآمد ہوئے ہیں، پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرلی ۔
پولیس حکام کے مطابق حملے میں دو ملزمان ملوث ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں :راجہ شوکت بھٹی کا پارلیمانی سیکرٹری اسامہ لغاری کے خلاف تحریکِ استحقاق لانے کا اعلان