پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ اپنے او پر ہونے والی تنقید سے تنگ آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )معروف بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ اپنے او پر ہونے والی تنقید سے تنگ آ گئے، بولے جہاں جاتا ہوں ہر طرف سے تنقید کے نشتر چلائے جاتے ہیں ، ان چیلنجز کے باوجود خود کو صیح راستے پر سمجھتا ہوں۔
آریناز میں لوگوں کے جم غفیر کے درمیان اپنے اوورا ورلڈ ٹور کے ذریعے دنیا بھر میں مداحوں کے دل جیت رہے ہیں۔ تاہم انکی شاندار پرفارمنس اور مداحوں کے جوش و خروش کے باوجود انھیں کافی تنقید کا بھی سامنا ہے۔ انھوں کہا کہ جہاں جاتا ہوں ہر جگہ اور ہر طرف سے الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔
کینیڈا میں اپنے کنسرٹ کے دوران گانوں کے بیچ میں انہوں نے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی مشکلات پر روشنی ڈالی۔ سامعین سے گفتگو میں انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ پوری کوشش کریں گے اس شام کو یادگار بنائیں۔
تاہم اس دوران ماحول اس وقت پرجوش ہو گیا جب انہوں نے نوجوان مداحوں کو پنجابی آ گئے اوئے کا نعرہ لگاتے دیکھا,اس موقع پر انھوں نے مسکراتے ہوئے اس جملے کو دہرایا اور ساتھ ہی پنجابی میں ایک معنی خیز پیغام بھی دیا .
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ دلجیت نے اپنے ٹور کے دوران ایسی صورتحال پر بات کی ہو، اس سے پہلے کیلگری میں کنسرٹ کے دوران, جب خالصتان کے حق میں نعرے لگے اور خالصتانی پرچم لہرائے گئے تو انھوں نے شو درمیان میں روک دیا۔
وینکوور اور کیلگری میں کامیاب شوز کے بعد دلجیت اب شمالی امریکہ کے مختلف شہروں میں پرفارم کرنے جا رہے ہیں، جن میں روزمونٹ، اورلینڈو، ڈلاس، نیشویل، اٹلانٹا، نیویارک، ٹورنٹو، لاس اینجلس اور سان فرانسسکو شامل ہیں۔
جہاں تک فلمی میدان کا تعلق ہے تو دلجیت ہدایت کار امتیاز علی کی فلم میں واپس آؤنگا میں نظر آئیں گے, یہ فلم محبت اور جدائی کی ایک دل کو چھو لینے والی کہانی کے طور پر بیان کی جا رہی ہے، جس میں نصیرالدین شاہ، شارواری اور ویدانگ رائنا بھی شامل ہیں, اس کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے, یہ فلم 12 جون 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی