پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی پروازوں کو 11روز میں 250کروڑروپے سے زائد نقصان
کیپشن: بھارتی ایئر لائنز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خورشید رحمانی)بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش بارہویں روز میں داخل ہو گئی۔
11 روز کے دوران 1250 بھارتی پروازیں متاثراور 250 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ایئر انڈیا، آکاسا ایئر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر اور ایئر انڈیا ایکسپریس جیسی بڑی بھارتی ایئر لائنز شدید متاثر ہوئی ہیں۔فضائی حدود بند ہونے کے باعث بھارت سے امریکا، برطانیہ اور یورپ جانے والی پروازوں کو متبادل راستے اختیار کرنے پر دگنے اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:روپے کی بے قدری جاری،ڈالر مزید مہنگا ہو گیا