پاکستان آذربائیجان کیساتھ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، رضا ہراج کی آذری سفیر سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے آج راولپنڈی میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وزیر نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعاون کو سراہا اور اس بات کا بھی ذکر کیا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دفاعی تعلقات مزید بڑھنے کے بہت زیادہ امکانات موجودہیں۔ پاکستان کی مضبوط دفاعی صنعتی صلاحیت اور ہنرمند افرادی قوت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر نے آذربائیجان کو مشاورتی خدمات، تکنیکی مہارت اور تربیتی سہولیات کی فراہمی سمیت دفاع کے تمام باہمی متفق/فائدہ مند شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آذربائیجان کے سفیرجناب خضر فرہادوف نے آذربائیجان کی دفاعی صنعت کی ترقی میں تعاون پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے میں وزارت دفاعی پیداوار کی کوششوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات، 6 وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل بھجوا دی گئی