ملتان سلطانز اور پشاور زلمی میں آج پنجہ آزمائی

May 05, 2025 | 15:59:PM
ملتان سلطانز اور پشاور زلمی میں آج پنجہ آزمائی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کا میچ ملتان کے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کے 6 جبکہ ملتان سلطانز کے 2 پوائنٹس ہیں۔

گزشتہ روز لاہور میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا۔ جس میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیمیں ہوں گی: پی سی بی