پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیمیں ہوں گی: پی سی بی

May 05, 2025 | 13:47:PM
پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیمیں ہوں گی: پی سی بی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، حیدرآباد، میرپور خاص، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں سے 2 ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کو بریفنگ دی، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی اور سی ای او کی عدم موجودگی پر قائمہ کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کمیٹی کو بتایا کہ پی ایس ایل میں رواں سال اردو کمنٹری کو شامل کیا گیا، فرنچائزز کو 10 سال کے لائسنس کا اجراء کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:سری لنکن ویمنز ٹیم 7 سال بعد بھارت کو شکست دینے میں کامیاب

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی ٹیمیں 6 سے بڑھا کر اگلے سال 8 کر دی جائیں گی، حیدرآباد، فیصل آباد، سیالکوٹ اور میرپور خاص میں سے 2 ٹیمیں پی ایس ایل میں شامل ہوسکتی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کی وجہ سے لوگ سٹیڈیمز نہیں آتے، ہر فارمیٹ کیلئے الگ الگ ٹیمیں بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔

پی سی بی حکام نے بریفنگ میں مزید کہا کہ ہماری خواتین کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی، چیمپئنز ٹرافی سے ڈھائی ارب روپے سے زائد کا منافع حاصل ہوا ہے۔