اسرائیلی فوجیوں نے نابلس میں 3 فلسطینیوں‌ کو شہید کر دیا

May 05, 2023 | 10:03:AM
 فلسطینی شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں نے 3 فلسطینیوں‌ کو گولیوں سے چھلنی کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فلسطینی شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں نے 3 فلسطینیوں‌ کو گولیوں سے چھلنی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی فورسز کی بربریت کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فورسز نے نابلس میں چھاپا مار کارروائی کی آڑ میں تین نہتے فلسطینی نوجوانوں کو گولیوں سے چھلنی کر کے شہید کر دیا۔

اسرائیلی فوج نے تینوں نوجوانوں کو گزشتہ ماہ میں اسرائیل اور برطانیہ کی دوہری شہریت کی حامل ایک خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کو حملے کا الزام لگا کر شہید کیا۔

شہید ہونے والوں میں حسن قطنانی، معاذ المصری، اور ابراہیم جبر شامل ہیں، جن کی شہادت نے فلسطینیوں میں وسیع پیمانے غم و غصے کے جذبات پیدا کر دیے ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے فلسطینی نوجوان کے گھر پر کندھے سے فائر کرنے والا میزائل بھی داغا تھا، سوشل میڈیا پر گھر کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں، جن میں خون آلود دیواریں اور گولیوں کے بے شمار خول دیکھے جا سکتے ہیں۔