شاہ رخ خان کیساتھ ناراضگی پر اجے دیوگن کھل کر بول پڑے

May 05, 2022 | 19:48:PM
بالی ووڈ، معروف اداکار اجے دیوگن، افواہوں کی تردید، شاہ رخ خان، تلخی ،
کیپشن: اجے دیوگن، شاہ رخ خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیو گن نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ ان کی شاہ رخ خان کے ساتھ کوئی تلخی یا ناراضگی ہے۔
ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار اجے دیو گن نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ ان کی شاہ رخ خان کے ساتھ کوئی تلخی یا ناراضگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان تو بہت مضبوط اور دوستانہ تعلقات ہیں اور جب کبھی بھی ہم میں سے کوئی ایک مشکل میں ہوتا ہے تو دوسرا اس کے ساتھ کھڑا ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم 6 یا 7 کے قریب اداکار جو 90 کی دہائی کی جنریشن سے تعلق رکھتے ہیں ایک ساتھ آئے اور ہمارے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ میڈیا جو کچھ ہمارے تعلقات پر لکھتا ہے وہ درست نہیں ہوتا، ہمارے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ رہتا ہے، ایک دوسرے کی مشکل میں کام آتے ہیں اور آپس میں بھروسہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ البتہ ہمارے پرستاروں کے درمیان "ہم میں سے بہتر کون ہے؟" کے موضوع پر بحث چلتی رہتی ہے اور اسی قسم کے جذباتی پرستار جن پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہوتا، وہ آپس میں لڑتے ہیں تو لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم لڑ رہے ہیں تو ایسا نہیں ہوتا۔ لہٰذا میں تمام پرستاروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سب ایک ہیں اور ہم میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔