مہنگی توانائی سےلوڈ مینیجمنٹ بہتر ہے، مارچ تک توانائی کا کوئی مسئلہ نہیں: علی پرویزملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پٹرولیم کے وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ مارچ کے دوران ملک مین انرجی (پٹرولیم، گیس وغیرہ) کا کوئی مسئلہ نہین ہو گا۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ ضرورت پڑی تو ہم مہنگی توانائی پر لوڈ مینیجمنٹ کو ترجیح دیں گے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے قطر کی جانب سے پاکستان کو ایل این جی کی سپلائی روکنے کی تصدیق بھی کر دی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ خطے میں غیر معمولی صورت حال ہے جس کی لپیٹ میں کئی ممالک آگئے ہیں، قطر ایل این جی نے ہمیں بتا دیا ہے کہ مزید کارگو ابھی نہیں دے رہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے کہ ہم لوڈ مینجمنٹ کرلیں۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ مارچ تک ہمیں سسٹم میں کوئی مسئلہ دکھائی نہیں دے گا،گیس کے برعکس تیل کا ہم نے ذخیرہ کرلیا ہے۔
علی پرویز ملک نے خبردار کیا کہ کوئی پمپ ذخیرہ اندوزی میں ملوث پایا گیا تو سخت ایکشن لیں گے۔