بسنت تہوار پنجاب بھرمیں منایا جائے گا یا نہیں ؟عدالت کل فیصلہ سنائے گی

Mar 05, 2026 | 10:47:AM
بسنت تہوار پنجاب بھرمیں منایا جائے گا یا نہیں ؟عدالت کل فیصلہ سنائے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام شہروں میں بسنت تہوار کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،بسنت تہوار پورے پنجاب میں منایا جائے گا یا نہیں؟عدالت کل فیصلہ سنائے گی۔
جسٹس ملک اویس خالد نے سائلہ اشباء کامران کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار خاتون اشباء کامران نے درخواست کی قانونی حیثیت پر دلائل دیتے ہوئے کہاکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پنجاب بھر میں بسنت مناتی ۔
درخواست گزار اشباء کامران کے مطابق ہوم سیکرٹری کے جواب میں حقائق چھپائے گئے ہیں،ابتدائی طور پر صرف ڈی سی لاہور کو بسنت منانے کا کہا گیا ،اس کے علاوہ کسی ڈی سی کو بسنت کی گائیڈ لائنز نہیں دی گئیں ۔
رپورٹ کے مطابق عدالت کے حکم پر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی تھی،قانون کے مطابق ڈپٹی کمشنرزحکومت سے منظوری کے بعد مختص کردہ دنوں میں بسنت منانے کی اجازت دے سکتا ہے ،ڈپٹی کمشنر بسنت سے قبل شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا ،قانون میں دی جانے والی حفاظتی تدابیر کو ڈپٹی کمشنر شہریوں میں یقینی بنائے گا ،پتنگ فروخت کرنے اور بنانےوالوں کی رجسٹریشن لازمی ہوگی ،قانون میں دھاتی ڈور سمیت دیگر خطر ناک دھاگے کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کے لیے سیفٹی راڈز کے استعمال کو یقینی بنانا ہے ،ڈی سی لاہور کی جانب سے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بسنت کی اجازت دی گئی ۔
رپورٹ میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالت درخواست کو خارج کرنے کا حکم دے۔