اسحاق ڈار وزارت خزانہ کی دوڑ سے باہر، قلمدان معروف بینکر محمد اورنگزیب کو سونپنے کا امکان

Mar 05, 2024 | 22:46:PM
اسحاق ڈار وزارت خزانہ کی دوڑ سے باہر، قلمدان معروف بینکر محمد اورنگزیب کو سونپنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد نواز شریف کے قریبی ساتھی اسحاق ڈار وزارت خزانہ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ 

معروف بینکر محمد اورنگزیب کو  قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار  وزیر خزانہ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ  محمد اورنگزیب ہی نئے وزیر خزانہ ہوں گے ،گزشتہ روز  وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانےکے بعد جو میٹنگ کی اس میں محمد اورنگزیب بھی موجود تھے،محمد اورنگزیب نے قائد ن لیگ نواز شریف سے بھی ملاقات کی ہے، شہباز شریف کابینہ کے حوالے سے نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس کے بعد  وزیر خزانہ کے لیے محمد اورنگزیب کے نام کا اعلان کیا جائےگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کے علاوہ کوئی اور اہم وزارت دیے جانےکا امکان ہے،وزیر خزانہ کیلئے پہلا انتخاب سلطان الانہ تھے،کیونکہ وہ معیشت اور مالیاتی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، تاہم آغا خان فنڈ کے ساتھ عالمی سطح پر  مختلف منصوبوں کے باعث وہ اس ذمہ داری کے لیے ہاں نہ کرسکے،روشن ڈیجیٹل پروگرام کا تصور  سلطان الانہ نے ہی دیا تھا اور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کابینہ کل حلف اٹھائے گی ،کونسے اراکین شامل ؟ حتمی لسٹ سامنے آ گئی