پنجاب کابینہ آج حلف اٹھائے گی ، اراکین کی حتمی فہرست سامنے آ گئی

Mar 05, 2024 | 22:23:PM
پنجاب کابینہ آج حلف اٹھائے گی ، اراکین کی حتمی فہرست سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)8 فروری کو ہونے والے انتخاب کے بعد پنجاب میں بننے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت  نے کابینہ کی تشکیل کا کام مکمل کر لیا ہے ۔

تفصیلات  کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنی کابینہ کیلئے نام فائنل کر لیے ہیں، کابینہ کیلئے منتخب ارکان آج  حلف اٹھائیں گے ، پنجاب کابینہ کے وزراء کی حلف برداری کی تقریب کل ہوگی ،پنجاب کابینہ کی حلف برداری کل 4بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی،گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نامزد صوبائی وزراء سے حلف لیں گے ۔ 
گورنر ہاؤس انتظامیہ کو حلف برداری کے حوالے سے آگاہ کردیاگیا ،نامزد صوبائی وزراء کو اطلاع دے دی گئی  ہے، قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے پنجاب کابینہ کے ناموں کی منظوری دے دی ،پنجاب کابینہ میں 16 سے  25وزراء  شامل ہونگے ،پنجاب کابینہ میں مشیران اور معاونین خصوصی بھی شامل ،پنجاب کابینہ میں مریم اورنگزیب ،رانا ثنااللہ ، پرویز رشید ،عظمی بخاری ،خواجہ عمران نذیز ،خواجہ سلمان رفیق،  صہیب بھرت ،ملک فیصل ایوب کھوکھر، رانا اسکندر حیات، سردارشیر علی گورچانی ،میاں  مجتبی شجاع الرحمن، بلال یاسین   کا نام شامل ہے، مسلم لیگ ق اور آئی پی پی کا ایک ایک وزیر بھی پنجاب کابینہ کا حصہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک اور انسٹاگرام بند ہونے پر میمز کا طوفان آ گیا