فیس بک اور انسٹاگرام بند ہونے پر میمز کا طوفان آ گیا

Mar 05, 2024 | 21:33:PM
 فیس بک اور انسٹاگرام بند ہونے پر میمز کا طوفان آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سوشل میڈیاایپ فیسک بک  اور انسٹا گرام کے دنیا بھر میں اچانک بند ہونے پر  ایکس صارفین میمز کاطوفان لے آئے ۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام کسی تکنیکی مسائل کے  باعث دنیا میں اچانک بند ہو گئی،دنیا بھر میں صارفین کی ان ایپس تک رسائی معطل ہوگئی ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہوئے اور دوبارہ پاس ورڈ لگانے کے باوجود بھی آئی ڈیز بند ہوگئیں اور پاس ورڈ کو غلط قرار دیا،تاہم اب تک میٹا کی جانب سے اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

میٹا کی زیر ملکیت ایپس معطل ہونے کے بعد صارفین نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کا رخ کرلیا ہے،ایکس پر صارفین نے جہاں اپنے اکاؤنٹس اچانک بند ہونے پر پریشانی کا اظہار کیا وہیں صارفین کی جانب سے دلچسپ میمز بھی پوسٹ کی جارہی ہیں ، اس حوالے سے صارفین  کی پوسٹ کی گئی چند دلچسپ پوسٹ یہاں پیش کی جارہی ہیں۔

ایک صارف نے فیسبک کےسی ای او مارک زکر برگ کی ٹیکنیشن کے حلیے  میں تصویرشیئرکی جس میں وہ تاریں ٹھیک کر رہے  اور کیپشن لکھا کہ ’’پر اطمینان رہیے  وہ ٹھیک کر رہا ہے ‘‘۔ 

ایک اور صارف نے ایک ٹرین کی تصویر شیئر کی جس میں حد سے زیادہ لوگ سوار ہیں یہاں تک کہ گاڑی کے آگے اوپر دائیں بائیں ہر طرف صرف عوام ہی عوام نظر آ رہے ہیں ،اور کیپشن میں لکھا کہ لوگ  فیس بک کی بندش کے بعد اب ایکس(ٹویٹر ) کا رخ کر رہے ہیں ۔ 

ایک اور صارف نے کسی فلم کا سین شیئر کیا جس میں شائدکچھ لوگ دوسرے قبیلے پر حملہ کرنے والے ہیں ، اس  کے کیپشن میں صارف نے لکھا کہ انسٹا گرام بند ہونے کے بعد لوگ اس طرح ٹویٹر کا رخ کر رہے ہیں ۔