پرتگال میں پل کے نیچے سے اٹھنے والے خوفناک طوفان کی ویڈیو وائرل

Mar 31, 2024 | 21:10:PM
پرتگال میں پل کے نیچے سے اٹھنے والے خوفناک طوفان کی ویڈیو وائرل
کیپشن: پل کے نیچے سے اٹھنے والا خوفناک طوفان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں واسکو ڈی گاما پل کو عبور کرنے والے ایک ڈرائیور نے موسم کے ایک غیر معمولی واقعے کو کیمرے میں ریکارڈ کیا۔
 مقامی میڈیا کے مطابق یہ سمندری طوفان یا پانی کا خوفناک سپل تھا جو پل کے نیچے سے اچانک بلند ہوا۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پرتگالی دارالحکومت میں ایک سمندری طوفان یا بھنور پل کے نیچے سے اوپر کی طرف بڑھتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جہاں BestWeather صفحہ نے وضاحت کی کہ یہ ایک طوفان تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ طوفان کی ایک مخصوص قسم سے تعلق رکھتا ہے۔
صفحہ نے ٹویٹر پر کہا کہ طوفان سپر سیلز کے ساتھ منسلک مظاہرخوفناک ہیں جو کہ گرج چمک کی ایک قسم ہیں۔ یہ بنیادی طور پر ایک مخصوص بھنور کی بے ضابطگی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔اس معلومات کی تصدیق پرتگالی انسٹی ٹیوٹ آف دی سی اینڈ ایٹموسفیئر (IPMA) کے ماہر موسمیات پیڈرو سوسا نے کی، جس نے فاصلے کے باوجود اس واقعے کی ویڈیو بنائی۔دوسری جانب RTP جو شہری تحفظ کا ادارہ ہے نے کہا کہ 2 بجے سے 2:30 بجے کے درمیان تیز ہوا کا رجحان ریکارڈ کیا گیا، جو زمین کی طرف بڑھی اور مونٹیگو میں کچھ عمارتوں سے ٹکرائی۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر؛ عید کی خریداری کے دوران پرہجوم بازار میں دھماکا، ہلاکتیں