گلوکارہ نہال نسیم کو میری نقل کرتا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے: آئمہ بیگ 

Mar 05, 2024 | 14:04:PM
پاکستان کی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ ابھرتی ہوئی گلوکارہ نہال نسیم کو میری نقل کرتا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ ابھرتی ہوئی گلوکارہ نہال نسیم کو میری نقل کرتا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

حال ہی میں اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں گلوکارہ نے بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے نئے ابھرتے ہوئے گلوکاروں کو سراہا۔

دوران گفتگو انہوں نے ایک سوال کہ ہماری میوزک انڈسٹری میں کون سے گلوکارہ کو وہ اہمیت نہیں دی جاتی جو انہیں دینی چاہیے؟ کا جواب دیتے ہوئے چند نئی ابھرتی ہوئی گلوکاراؤں کے نام لیے جن میں فبیہا، نرملہ اور نہال ہیں۔

انہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مجھے نہال کو دیکھ کر اس لیے بھی خوشی ہوتی ہے کہ وہ ناصرف اچھی گلوکارہ ہے بلکہ اسے دیکھ کر مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں نے اپنے کیرئیر میں وہ مقام حاصل کر لیا ہے کہ جو نئے آنے والوں کو متاثر کرے۔

انہوں نے کہا کہ نہال نسیم میری نقل کرتی ہے اور اس لڑکی نے سر سے پیر تک مجھے کاپی کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  آسٹریلوی خاتون کرکٹر نے چھکا لگاکر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا

آئمہ بیگ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس لڑکی کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اور میرے لیے یہ اعزاز کی بات بھی ہے کہ کوئی بالکل مجھ جیسا بننا پسند کرتا ہے کیونکہ ناصرف وہ لڑکی میرا گلوکاری کا انداز کاپی کرتی ہے بلکہ لُک بھی اپنا لیا ہے۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 18 سالہ نہال نسیم اور عاشر وجاہت کے ساتھ کا 22 فروری کو ریلیز ہونے والا گانا ’صدقے‘ ناصرف یوٹیوب کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے بلکہ سانگ اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’اسپاٹی فائے‘ پر بھی ٹاپ 50 کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے۔