گرین پاکستان ، چینی سازوسامان کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

Mar 05, 2024 | 10:28:AM
گرین پاکستان انیشیٹیو (GPI) کے تحت چین سے زرعی سازو سامان کی بڑی کھیپ خنجراب کے راستے پاکستان داخل، گرین پاکستان انیشیٹو (GPI) پروگرام کے تحت ملک میں نظام آبپاشی میں جدت آئے گی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گرین پاکستان انیش ایٹیو (GPI) کے تحت چین سے زرعی سازو سامان کی بڑی کھیپ خنجراب کے راستے پاکستان پہنچ گئی، گرین پاکستان انیشیٹو (GPI) پروگرام کے تحت ملک میں نظام آبپاشی میں جدت آئے گی۔

اس ضمن میں چولستان میں تیار کیے جانے والے سمارٹ ماڈل فارم کا قافلہ خنجراب سے پاکستان میں داخل ہو چکا ہے۔ کارگو میں 20 ٹریکٹرز، ڈرپ ایریگیشن سسٹم، حَوض رِیل بیسیڈ اِریگیشن سسٹم(Hose reel based irrigation System) ، سیٹلائٹ اور ڈرون انٹیلجنٹ کنٹرول پلیٹفارم شامل ہیں۔اس قافلے میں اسمارٹ ایگریکلچر مینجمنٹ پلیٹ فارم اور اسمارٹ ایگریکلچر انٹرنیٹ آف تھنگز (IOT) بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ’نواز شریف کی ہی قیادت رہے گی اور فیصلے بھی ان کے ہوں گے‘

اس قافلے کا آغاز چین سے ہوا جوکہ 5800 کلومیٹر کا سفر طے کر چکا ہے۔ چولستان کے آخری مقام تک پہنچنے کے لئے یہ قافلہ مزید 1500 کلومیٹر کا سفر طے کرے گا۔

یہ گرین پاکستان انیشیٹیو (GPI) پروگرام کے تحت پاکستان میں خوشحالی اور ترقی لائے گا۔اس جدید ٹیکنالوجی سے پاکستان میں صنعت کاری کے نظام میں بھی بہتری آئے گی