’نواز شریف کی ہی قیادت رہے گی اور فیصلے بھی ان کے ہوں گے‘

Mar 05, 2024 | 10:15:AM
 ’نواز شریف کی ہی قیادت رہے گی اور فیصلے بھی ان کے ہوں گے‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ہی قیادت رہے گی اور فیصلے بھی ان کے ہوں گے۔

 پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیردفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ ہنسی آتی ہے کہ وہ لوگ مطالبے کرتے ہیں جنہوں نے پانچ پانچ جماعتیں تبدیل کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کل تک نواز اور شہباز شریف کے نعرے لگاتے تھے مگر آج وہ تحریک انصاف کے لیڈر ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے وفادار لیڈر سائیڈ لائن ہیں۔

ضرورپڑھیں:رمضان سے قبل ہی ناجائز منافع خور مافیا فعال ، ایل پی جی خود سے مہنگی کردی

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف کی ہی قیادت رہے گی اور فیصلے بھی نواز شریف کے ہوں گے، اس چیزکا بھی امکان ہے کہ نوازشریف کو پارٹی صدارت دی جائے، وہ 10 سے 12 وزارتیں صوبوں کو منتقل کرنے کی بلاول بھٹو کی تجویز سے اتفاق کرتے ہیں۔

یادرہے میاں شہباز شریف نے وزیر اعظم پاکستان کی ذمہ داریاں اٹھالی ہیں تاہم ابھی تک اپنی کابینہ تشکیل نہیں دی ہے۔