کرونا کے بڑھتے کیسز : پاکستان کے بڑےشہر میں‌ اسمارٹ لاک ڈاؤن

Mar 05, 2021 | 09:25:AM
کرونا کے بڑھتے کیسز : پاکستان کے بڑےشہر میں‌ اسمارٹ لاک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب کے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

شہریوں کی لاپرواہی یا انتظامیہ کی نااہلی۔۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مقامی انتظامیہ نے شہر کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سیکریٹری پرائمری سیکنڈری ہیلتھ  کے مطابق لاہور کے مزید 12 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ آج رات 12 بجے سے ہوگا، مذکورہ علاقوں میں شاپنگ مالز، ریستورنٹس اور دفاتر بند رہیں گے۔

پی اینڈ ایس ایچ ڈی کے مطابق مذکورہ علاقوں میں ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی جبکہ رہائشیوں کو محدود نقل و حرکت کی اجازت دی جائے گی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک شخص کو ایک سواری استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

پی اینڈ ایس ایچ ڈی کے مطابق اشیائے ضروریہ (گروسری)، پھل اور سبزی فروش کو صبح 9 سے شام سات بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی جبکہ آٹا چکیاں، تندور، پیڑول پمپس صبح 9بجےسےشام7تک کھلےرکھنےکی اجازت ہوگی۔

پی اینڈ ایس ایچ ڈی کے مطابق صحت کےشعبے سےمنسلک تمام ادارے24گھنٹےکھلے رہیں گے جبکہ گوشت کی دکانیں، بیکریاں، دودھ کی دکانیں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔