خوشاب؛جائیداد کے تنازعہ پر بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آصف شہزاد)خوشاب کے تھانہ کٹھہ سگھرال کی حدود میں واقع گاؤں جھگیاں میں جائیداد کے تنازعہ پر بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے باپ اور بھائی کو قتل کردیا اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
خوشاب کے تھانہ کٹھہ سگھرال کی حدود میں واقع گاؤں جھگیاں میں جائیداد کے تنازعہ پر ملزم رضوان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کا باپ محمد ریاض موقع پر زندگی کی بازی ہار گیا اور فائرنگ سے اس کا بھائی محمد شہباز شدید زخمی ہو گیا جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
شہباز کو ریسکیو 1122نے فوری طور ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا دوسری جانب ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے جس پر تھانہ کٹھہ سگھرال پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے، ترجمان خوشاب پولیس کے مطابق ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان؟ 12بجے سے پہلے ہی بڑی خوشخبری آ گئی