اسرائیلی پارلیمنٹ کے الیکشن میں نیتن یاہو کی پارٹی اور اتحادی اکثریت سے محروم، پہلا اوپینئین پول سامنے آگیا

Jun 05, 2026 | 00:36:AM
اسرائیلی پارلیمنٹ کے الیکشن میں نیتن یاہو کی پارٹی اور اتحادی اکثریت سے محروم، پہلا اوپینئین پول سامنے آگیا
کیپشن: سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ، بائیں طرف، اور اپوزیشن لیڈر یائر لیپد 26 اپریل 2026 کو وسطی اسرائیل کے ہرزلیہ میں آنے والے انتخابات میں مل کر  حصہ لینے کا اعلان کر رہے ہیں۔ آج سامنے آنے والے اوپینئین پول میں اس دو جماعتی اتحاد کو لیکود پارٹی سے ایک دو ہی نشستین کم ملنے کا امکان دکھایا گیا ہے تاہم ان کے ممکنہ اتحادی نیتن یاہو کے موجودہ اتحادیوں سے زیادہ تعداد مین نئی کنیست میں پہنچ سکتے ہیں۔ 
اسرائیلی پارلیمنٹ کے الیکشن میں نیتن یاہو کی پارٹی اور اتحادی اکثریت سے محروم، پہلا اوپینئین پول سامنے آگیا
اسرائیلی پارلیمنٹ کے الیکشن میں نیتن یاہو کی پارٹی اور اتحادی اکثریت سے محروم، پہلا اوپینئین پول سامنے آگیا
اسرائیلی پارلیمنٹ کے الیکشن میں نیتن یاہو کی پارٹی اور اتحادی اکثریت سے محروم، پہلا اوپینئین پول سامنے آگیا
اسرائیلی پارلیمنٹ کے الیکشن میں نیتن یاہو کی پارٹی اور اتحادی اکثریت سے محروم، پہلا اوپینئین پول سامنے آگیا
اسرائیلی پارلیمنٹ کے الیکشن میں نیتن یاہو کی پارٹی اور اتحادی اکثریت سے محروم، پہلا اوپینئین پول سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیل کی کنیست کے الیکشن سے پہلے پہلے اوپینئین پول میں یہ حیران کن نتیجہ سامنے آیا کہ پرائم منسٹر نیتن یاہو کی لیکو پارٹی اور اس کے اتحادی کنیست (پارلیمنٹ) کے الیکشن میں ہار جائیں گے اور ان کی مخالف زیونسٹ پارٹیاں اکثریت حاصل کر لیں گی۔ 

پہلے سروے میں نیتن یاہو کی مخالفت کرنے والی صہیونی جماعتیں کنیسیت کی اکثریت حاصل کرتی ہیں۔

ٹائمز آف اسرائیل نے آج رپورٹ کیا کہ پارلیمنٹ کے الیکشن کے متعلق پہلے اوپینئین پول سے یہ پتہ چلا کہ  نیتن یاہو  کا مخالف بلاک کنیسیت کے الیکشن مین نشستوں کی اکثریت جیت رہا ہے۔

یہ اوپینئین پول ٹائمز آف اسرائیل کی سسٹر  نیوز آؤٹ لیٹ زمن یسرائیل نے کروایا۔  زمن یسرائیل ویب سائٹ کے اس اوپینئین پول سے پتہ چلتا ہے کہ  نیتن یاہو کے ساتھ ان کی حکومت مین شامل نہ ہونے والے زیونسٹ جماعتوں کے بلاک کو ، اگر آج الیکشن ہوں تو  کنیست میں اکثریت حاصل ہو جائے گی۔

یہ وہ زیونسٹ ہیں  جو وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ اتحاد نہیں کرتے ہیں اگر آج انتخابات ہوئے تو اپنے طور پر اکثریت کے لیے کافی نشستیں حاصل کر لیں گے۔ یہ اوپینئین پول حالیہ مہینوں میں بڑے  سائز کا پہلا سروے ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی سسٹر ویب سائٹ زمان یسرائیل کے آج پبلش کئے  نئے سروے میں 500 جواب دہندگان ک کی رائے کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ اس  سروے میں نیتن یاہو مخالف صیہونی بلاک کو 62 سیٹیں ملتی دکھائی دیں ،  ان ممکنہ کامیاب پارٹیوں میں سابق پرائم منسٹر  بینی گینتز کی بلیو اینڈ وائٹ پارٹی بھی شامل ہے، جو  اس وقت چار سیٹوں کے ساتھ کنیست میں شامل ہے۔ 

گینتز گزشتہ کنیست الیکشن میں نیتن یاو اور ان کے دائین بازو کے اتحادیوں کو اکثریت ملنے سے پہلے والے کنیست الیکشن میں کئی سال سے پرائم منسٹر نیتن یاہو  اور ان کے اتحادیوں کو ہرا کر انتڈایوں کی مدد سے پرائم منسٹر بن تو گئے تھے لیکن ان کے اتحاد سے باہمی اختلافات سنبھالے نہیں گئے تھے، اتحاد کی خراب پرفارمنس کے سبب  قبل از وقت دوبارہ الیکشن ہوا تو نیتن یاہو اور ان کے اتحادی دوبارہ اقتدار میں آ گئے۔

زمن یسرائیل کے  اوپینئین پول میں نتن یاہو کے ساتھ اتحاد کرنے والی جماعتوں نے  کنیست میں 50 نشستیں حاصل کیں،   اس سروے کے مطابق  دو بنیادی طور پر عرب جماعتیں، رعم اور ہدش طال، 120 رکنی کنیست میں بقیہ 8 نشستیں جیتی سکتی ہیں۔ ان پارٹیوں کی موجودہ کنیست میں بھی تقریباً اتنی ہی نشستین ہیں۔

آئین کے مطابق اسرائیل کو 27 اکتوبر تک انتخابات کرانا ہوں گے، لیکن نیتن یاہو  یہ الیکشن اس سے کچھ پہلے کر سکتے ہیں۔

نیتن یاہو کے مخالف صہیونی بلاک کی حمایت میں اضافہ اس وقت بھی ہوا ہے جب بیزلل سموتریچ کی مذہبی صیہونیت پارٹی، جو موجودہ اتحاد کی ایک رکن ہے، نے بھی پول میں دہلیز کو عبور کیا اور چار نشستیں جیت لیں۔

پچھلے سروے میں نتن یاہو مخالف جماعتوں کو عرب جماعتوں کی حمایت کے بغیر 60 نشستوں سے کم  نشستین ملنے کا  امکان سامنے آیا تھا۔ اس سروے میں انہیں عرب جماعتوں کے بغیر  اکثریت ملتی نظر آ رہی ہے۔

 اوپینئین پول میں  پارٹیوں کا سکور

لیکود پارٹی: 23 نشستیں؛  ""ٹوگیدر اتحاد جس کی قیادت نفتالی بینیٹ کر رہے ہیں: 21

 یاشر کی قیادت میں آئزن کوٹ: 19; اسرائیل بیٹن: 10

 شاس: 9; ڈیموکریٹس: 8

 متحدہ تورات یہودیت: 8; یہودی اوتزمہ : 6; راحم:4; حدیث طالل: 4؛ مذہبی صیہونیت: 4

 بلیو اینڈ وائٹ: 4 نشستیں

اس اوپینئین پول میں دو عرب پارٹیوں  بلاد اور ریزروسٹ پارٹی کو  کنیست مین آنے کے لئے درکار کم سے کم ووٹوں کی تعداد سے نیچے حاصل کرتے دیکھا گیا ہے،یعنی ان پارٹیوں کا کوئی امیدوار رکن نہیں بن پائے گا۔

سروے میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ گودی آئزن کوٹ کی یاشار نیتن یاہو کی سب سے بڑی مخالف صیہونی پارٹی کے طور پر "بینیٹ ٹوگیدر " کے ساتھ قریب آ رہی ہے۔

اگر عرب جماعتیں متحد ہو کر  امیدواروں کی مشترکہ فہرست پر چل پڑیں تو وہ مل کر 13 نشستیں جیتیں گی، سروے میں یہ بھی پایا گیا، ایسی صورت میں نتن یاہو کے حامی بلاک میں شامل جماعتیں مشترکہ طور پر 48 نشستوں پر گر جائیں گی، اور نیتن یاہو مخالف صہیونی بلاک 59 نشستوں پر گرے گا۔

زمان یسرائیل پول 3 جون اور 4 جون کو تاتیکا ریسرچ اینڈ میڈیا نے ایجنڈا پینل کے تعاون سے کرایا تھا۔ رائے دہندگان کے نمونے کا سائز 500 تھا اور غلطی کا مارجن ± 4.4% تھا۔