اماراتی صدر نے شہریوں کے 139 ملین درہم قرضے معاف کردیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کی ہدایت پر نیشنلز ڈیبیٹ سیٹلمنٹ فنڈ نے 222 شہریوں کے مجموعی طور پر 139 ملین درہم سے زیادہ کے قرضے معاف کیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام اماراتی شہریوں کی زندگی میں آسانی اور ملک میں سماجی بہبود اور سماجی استحکام کو فروغ دینے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے،فنڈ کے بیان میں کہا گیا کہ اس کا مقصد خاص طور پر ریٹائر افراد اورسماجی تحفظ سے فائدہ اٹھانے والوں کے مالی بوجھ میں کمی، ان کے معیار زندگی اور اور خاندانی استحکام کو مضبوط بنانا ہے۔
اس اقدام کے تحت 132 ریٹائرڈ شہریوں کے مجموعی طور پر 86 ملین درہم سے زیادہ کے قرضے معاف کیے گئے جبکہ سماجی تحفظ کے زمرے میں شامل 90 شہریوں کو 53 ملین درہم سے زیادہ قرضے سے استثنی دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزارت خزانہ نے ملازمین کی عید تعطیلات منسوخ کر دیں