شکیرا کو محبت میں دھوکہ،ہالی ووڈ سے بڑی خبر

Jun 05, 2022 | 15:12:PM
شکیرا کو محبت میں دھوکہ،ہالی ووڈ سے بڑی خبر
کیپشن: File Photo
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شکیرا کو بارسلونا کے فٹبالر جیرارڈ پیک نے محبت میں دھوکا دے دیا۔پاپ گلوکارہ شکیرا اور فٹبالر جیرارڈ پیک کے درمیان محبت کی کہانی سے ہم سب متاثر ہوئے ہیں، تاہم یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ دونوں جلد ہی الگ ہونے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  شکیرا کو حال ہی میں پتہ چلا کہ فٹبالر نے اُن کے ساتھ دھوکا کیا ہے، شکیرا نے جیرارڈ پیک کو دوسری خاتون کے ساتھ قریبی تعلقات میں دیکھا۔دوسری جانب جب سے شکیرا نے انسٹاگرام پر جیرارڈ پیک کے ساتھ تصویریں پوسٹ کرنا بند کر دیں تب سے یہ اُن کی علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں، یہاں تک کہ اُنہوں نے مدرز ڈے پوسٹ میں بھی اپنے بچوں کے ساتھ فٹبالر کو نمایاں نہیں کیا تھا۔ شکیرا اور جیرارڈ پیک کے دو بیٹے ہیں، 7 سالہ ساشا اور 9 سالہ میلان۔

View this post on Instagram

A post shared by Shakira (@shakira)

آخری بار شکیرا نے جیرارڈ پیک کے ساتھ ایک تصویر فروری میں ویلنٹائن ڈے کے دوران پوسٹ کی تھی، یہ ایک ’کلوز اپ سیلفی‘ تھی اور کیپشن میں لکھا تھا کہ ہیپی ویلنٹائن ڈے۔

View this post on Instagram

A post shared by Shakira (@shakira)

واضح رہے کہ شکیرا اور جیرارڈ پیک 12 سال سے ایک ساتھ ہیں، ان کی ملاقات 2010 کے فیفا ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی۔ شکیرا نے ٹورنامنٹ کا تھیم سانگ ’واکا واکا‘ گایا تھا جو عالمی سطح پر مقبول ہوا تھا۔