پاکستان ایئرفورس کے بہادر گروپ کیپٹن خاتون کو بچاتے ہوئے شہید ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور )پاکستان ایئرفورس کے بہادر گروپ کیپٹن عاصم طارق خاتون کو بچاتے ہوئے شہید ہو گئے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گروپ کیپٹن عاصم طارق اسلام آباد نائنتھ ایوینیو سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے ایک موٹرسائیکل سے ایک خاتون کو اترے ہوئے دیکھا جس کا ہاتھ موٹرسائیکل سوار کھینچ رہا تھا۔
گروپ کیپٹن عاصم ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے مڑ کر واپس آئے اور موٹرسائیکل کے قریب رکے جس پر لڑکی گاڑی کی دوسری طرف بھاگ آئی ۔
اسی دوران مبینہ ملزم سعد نے گروپ کیپٹن عاصم کے ساتھ بدکلامی شروع کر دی اور کچھ ہی لمحوں میں ان پر فائر کھول دیا۔
گروپ کیپٹن عاصم زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:آٹے کی قیمتوں کوپرلگ گئے
پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا ہے کہ ملزم اس کا دفتر میں کولیگ تھا، جس نے اسے کام پر ساتھ لے جانے کی پیشکش کی تھی۔
راستہ تبدیل کر کے اسے کہیں اور لے جانا چاہتا تھا جس پر وہ اس سے زور آزما رہا تھا۔
خاتون کے مطابق گروپ کیپٹن عاصم نے بر وقت مداخلت کرتے ہوئے مجھے محفوظ کیا-
قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کر رہے ہیں۔
گروپ کیپٹن عاصم شہید نے سوگواران میں بیوہ، بیٹی اور بیٹا چھوڑے ہیں ۔
گروپ کیپٹن عاصم کی قربانی کو ملک بھر میں خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
قومی اور سوشل میڈیا پر انہیں خواتین کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے بہادر افسر کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔