آٹے کی قیمتوں کوپرلگ گئے ،فی کلو10 روپےتک مہنگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( بسیم افتخار)آٹے کی قیمتوں کوپرلگ گئے اورریٹیل کی سطح پر10 روپےفی کلوتک مہنگا ہوگیاہے۔
ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹا10روپے مہنگاہوکر160روپے فی کلوتک پہنچ گیاہے جبکہ فائن آٹا 10روپے اضافے کے ساتھ 170 روپے فی کلوتک میں فروخت ہونے لگاہے۔
اس صورتحال پر ریٹیلرزایسوسی ایشن نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے ذمہ دارعناصرکے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی کی قیمتوں نے شہریوں کی کمر توڑ دی
جنرل سیکرٹری ریٹیلرایسوسی ایشن فریدقریشی کاکہناہے کہ گندم وافرمقدارمیں ہونے کے باوجودآٹے کی قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاترہے ،حکومت ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرے جوآٹے کی قیمتوں میں اضافے کاسبب بن رہے ہیں۔